| |
Home Page
اتوار 29 صفر المظفر 1439ھ 19 نومبر 2017ء
June 10, 2017 | 12:49 pm

پیپلز پارٹی قیادت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، پرویز اشرف

Ppp Leadership Has Always Respected The Courts Raja Ashraf

Ppp Leadership Has Always Respected The Courts Raja Ashraf

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، شریف برادران کے خلاف بھی نیب کےکئی کیسز بنے، مگر انہیں کچھ نہیں کہا گیا یہ دوہرا معیار ہے۔

راجا پرویز اشرف غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ جب بھی عدالتوں نے بلایا، وہ پیش ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالتوں کو کبھی دھمکیاں نہیں دیں، ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی اور عدالت کے روبرو پیش ہو کر بےگناہی ثابت کی۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارکنوں کو منع کر رکھا ہے کہ عدالتی کیسز کے دوران جمع نہ ہوں، وہ عوام کی عدالت میں جانے کو بھی تیار ہیں۔

کیا غریب لوگوں کو ملازمتیں دینا ان کا جرم ہے، عدالت نے مزید سماعت 8جولائی تک ملتوی کر دی۔