| |
Home Page
جمعہ 26 ربیع الاوّل 1439ھ 15 دسمبر2017ء
June 19, 2017 | 11:20 pm

بلند عمارت پر اسپائیڈر مین کی طرح چڑھنے والا گرفتار

Spider Man Arrested For Climbing The Tallest Building

Spider Man Arrested For Climbing The Tallest Building

ماسکو میں فرانسیسی نوجوان کو بغیر حفاظتی اقدامات کے بلندو بالا عمارت سر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

نوجوان نے کچھ انوکھا کر دکھانے کی ٹھانی اور بغیر حفاظتی اقدامات کے ماسکو کی چوتھی بلند ترین عمارت پرمکڑی کی طرح چڑھ گیا، لیکن یہ انوکھا طریقہ ذرا سی غلطی پر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا اس لیے خطروں کے کھلاڑی کو اس اسٹنٹ کی وجہ سے جیل کی ہوا بھی کھانا پڑگئی۔

زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن کچھ منچلے نوجوان شوق کی تکمیل کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

خطروں کے کھلاڑی فرانسیسی نوجوان نے کچھ انوکھا کر دکھانے کی ٹھانی اور بغیر حفاظتی اقدامات کے بلند ترین عمارت پر چڑھ گیا۔

ایک سو سولہ میٹر اونچی اس عمارت پرچڑھنے کا یہ انوکھا طریقہ ذرا سی غلطی پر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا لیکن مہارت اور کچھ کرنے کی لگن نے اسے بالاآخر کامیاب کر دیا۔

اس خطروں کے کھلاڑی کا یہ شاندار اسٹنٹ یوں تو بظاہر کامیاب رہا لیکن اب اس اسٹنٹ کے باعث اسے جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

واضح رہے 54 سالہ فرانسیسی ایلن رابرٹ اب تک دنیا بھرمیں100سے زائد بلند و بالا عمارتیں سر کر چکا ہے۔