• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Expected Purchase Of More Than Rs 10 Billion On Eid Al Fitr

عید الفطر کی خریداری عروج پر پہنچ گئی، ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف کراچی میں 10ارب روپے سے زیادہ کی شاپنگ کی جائے گی .

گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال عید الفطر پر کپڑوں ، شوز ، خواتین کی جیولری  اور مصنوعات کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے ، خریداری عروج پر پہنچنے پر مارکیٹوں میں  گاہکوں بہت رش  ہے اور مارکیٹیں اور بازار رات دیر تک کھل رہے ہیں .

چین کی مصنوعات زیادہ فروخت ہورہی ہیں خاص طور پر بچوں کے کپڑے اور شوز گاہکوں میں بہت مقبول ہورہے ہیں ۔اس طرح چین بچوں کے شوز کی مارکیٹ پر چھا گیا ہے ۔

مارکیٹوں اور بازاروں میں کراچی کے علاوہ اندرون سندھ سے بھی گاہک خریداری کے لئے آتے ہیں  جس کےباعث رش  مزیدبڑھ جاتا ہے،  بازاروں میں سخت حفاظتی اقدامات کے تحت سیکورٹی اہلکاروں نے خارجی و داخلی راستوں کو بند کردیا ہے۔

پولیس کے ساتھ رینجرز  کی چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں  جبکہ پارکنگ بھی مارکیٹوں سے دور کرائی جارہی ہے ، پارک کی گئی گاڑیوں کی بھی پولیس نگرانی کررہی ہے ۔

شدید گرمی کے باعث زیادہ تر گاہک بڑے بڑے ایئر کنڈیشنڈ شاپنگ سینٹرز کا رخ  کررہے ہیں، کلفٹن ،نارتھ ناظم آباد، طارق روڈ اور فیڈرل بی ایریا میں شاندار شاپنگ مال بن گئے ہیں جہاں کھانے پینے کے لئے فوڈ کورٹ بھی ہیں ۔

لفٹن، ڈیفنس، طارق روڈ، بہادر آباد، حیدری، صدر، اللہ والا مارکیٹ، عیدگاہ کلاتھ مارکیٹ، جوبلی کلاتھ مارکیٹ، موتن داس مارکیٹ، اولڈ سٹی ایریا، لیاقت آباد، ناظم آباد، لانڈھی، ملیر، گلستان جوہر اور دیگر علاقوں کی مارکیٹوں میں خریداروں کا بھی بہت رش ہے ،۔

شہر کے مختلف علاقوں میں عید بچت بازار بھی لگنے سے شروع ہوگئے ہیں ،حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے لئے تاجر تنظیموں کے تعاون سےامدادی کیپ  بھی لگائے گئے ہیں۔

جنگ سروےکے مطابق خریدارں کا کہناہے کہ مہنگائی تو ہے لیکن عید پر کچھ نہ کچھ تو خریدنا ہی ہے ، ہر خریدار اپنے بچت کے مطابق خریداری کررہا ہے ۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اس وقت ریڈی میڈ گار منٹس کی خریداری زیادہ ہورہی ہے  تاجروں کے مطابق جس شرح سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اسی شرح سے عید الفطر کے حوالے سے مصنوعات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

عید کی وجہ سے بعض تاجر منافع خوری کے لئے بھی قیمتوں میں اضافہ کردیتے ہیں، تاجروں کا کہنا ہے کہ مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد تک کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ 

حکومت کی جانب سے عیدکے لیے 25 سے 28 جون تک چھٹی کے اعلان اورسندھ حکومت کی 22 جون سے تنخواہوں کی ادائیگی کے بعدشہرکے تجارتی مراکزمیں ایک بارپھررونق بڑھ گئی ہےجس کے باعث خریداری میں اضافہ ہوگیا۔

تازہ ترین