• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، فائر ٹیسٹ ناکام، ہزاروں افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل

London Fire Tests Fail Thousands Of People Moved Into Temporary Shelters

لندن میں رہائشی عمارتوں کے فائر ٹیسٹ ناکام ہونے پر ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی لندن کےعلاقے کیمڈن کی چار رہائشی عمارتیں فائر ٹیسٹ میں ناکام ہوگئیں۔

رہائشی عمارتوں سے تقریباً چار ہزار لوگوں کو ہوٹلوں اور تفریحی سینٹرز میں بنائی گئی عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل لندن کی 27عمارتیں فائر ٹیسٹ میں ناکام ہوچکی ہیں، ان عمارتوں میں وہی کلیڈنگ استعمال کی گئی ہے جو گرینفل ٹاور میں آگ پھیلنے کا سبب بنی تھی۔

تازہ ترین