• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: بھارتی سفارتکار کے گھر کے صحن میں آگ لگ

Islamabad Fire Lit In Indian Diplomats Home Courtyard

اسلام آباد میں بھارتی سفارت کار کے گھر کی بیرونی باؤنڈری میں آگ بھڑک اٹھی، جسے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے قابو پا لیا۔

پولیس کے مطابق سیکٹر ایف 6 ٹو میں بھارتی سفارت کار کے گھر میں آگ پہلے صحن میں رکھے جنریٹر میں لگی، جو ساتھ لگے گیس کے میٹر تک پھیل گئی،آگ نے قریبی درختوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی سے گھر کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے اور گیس کا میٹر جل گیا،فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

تازہ ترین