• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے پانچ سوکلوسے زائد فرائز تیار کرنےکا عالمی ریکارڈ

فرنچ فرائز کے دیوانے ہوجائیں تیارکیونکہ یونان میں15سو کلو گرام آلوؤں سے ڈھیروں فرنچ فرائز تیارکر لئے گئے ہیں۔

یونان میں ایک فیسٹیول کے دوران ماہر شیفس نے 15سو کلو گرام آلوؤں سے 554کلو گرام آلو کے چپس تیار کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروادیا ہے۔

ان چپس کی تیار ی میں 40رضا کاروں نے حصہ لیا اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد فرنچ فرائز کا ڈھیر تیار کرلیاجس کے بعد فیسٹیول میں شریک لوگوں نے اسے خوب مزے لے کر کھایااور لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی ریاست ایڈاہو میں قائم کیا گیا تھا جہاں رضا کاروں نے 454کلو گرام فرنچ فرائز تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تازہ ترین