• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس 114میں پی پی کی جیت عوام کیلئے نقصان دہ ہوگی، فاروق ستار

Pp Win In Ps 114 Will Be Public For The People Farooq Sattar

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پی ایس 114 میں پیپلزپارٹی کی جیت علاقی کی عوام کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی ابھی تک پی ایس 114 کے علاقے چنیسر گوٹھ تک محدود ہے لیکن پیپلز پارٹی کی جیت کے بعد یہ پورے حلقے میں عام ہوجائے گی۔

الیکشن کمیشن کے پی ایس 114 میں دوبارہ گنتی کا کیس الیکشن ٹربیونل کو بھیجنے کے فیصلے کے بعد فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے جس پر دلی دکھ ہوا اس فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے الیکشن کمیشن چاہتا تو صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کی ذمہ داری پوری کرتا لیکن موقع ہاتھ سے گنوا دیا گیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے بجائے ووٹوں کا نادرا سے آڈٹ کرالیتا لیکن ادارے نے پی ایس 114 کے انتخابات کو تنازع قرار دیتے ہوئے متاثرہ فریق کو الیکشن ٹربیونل میں جانے کا کہا ہے، ہم اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں اور الیکشن ٹربیونل سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

سربراہ ایم کیوایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے چنیسر گوٹھ کے معصوم نوجوانوں کو منشیات کی لعنت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین