• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے بھارت کو اپنی فوجی صلاحیتوں پر خبردار کر دیا

China Warned India About Its Military Capabilities

چین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت چینی فوج کی صلاحیتوں پر غلط فہمی میں نہ رہے، پہاڑ کو ہلانا آسان ہے لیکن چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے عزم کو متزلزل کرنا مشکل ہے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان ووقیان نے پریس بریفنگ میں بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ملکی دفاع کے حوالے سے چینی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق غلط فہمی میں نہ رہے ۔

چین نے بھارت کو سرحد پار علاقے سے اپنی فوج فوری ہٹانے کو کہا ہے، چینی فوج کی دفاعی صلاحیت مسلسل مضبوط ہوئی ہے، سرحدی تنازعے پر چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تازہ ترین