• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mass Boxing Training In Russia Make Guinness World Record

روس میں 3ہزار افراد نے باکسنگ کی سب سے بڑی ایکسر سائز کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

روسی دار الحکومت ماسکو کے مشہور ریڈ اسکوائر پر پروفیشنل باکسرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 3ہزار افراد جمع ہوئے اور بیک وقت سب سے بڑی باکسنگ ایکسر سائز کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

انٹرنیشنل باکسنگ ڈے کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں شریک افراد نے 30منٹ تک بغیر کسی وقفے کے باکسنگ ایکسرسائز کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ ریڈ اسکوائر پر گذشتہ برس 800افراد نے قائم کیا تھا۔

تازہ ترین