• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Children My Life And Movies Careerkajol

بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ بچے ان کی زندگی ہیں، فلمیں ان کا کیریئر، بچے کبھی ان کے کیریئر کے آڑے نہیں آئے۔

’’ ڈی ڈی ایل جے‘‘، ’’بازی گر‘‘ اور ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ جیسی خوب صورت فلمیں دینے والی کاجول کا کہنا ہے کہ فلمی کام ان کی زندگی کا صرف ایک حصہ ہے، جب کہ بچے ان کی ترجیح ہیں۔

کاجول کا کہنا ہے کہ بچے کبھی ان کے کام کے آڑے نہیں آئے، انہوں نے صرف یہ کیا کہ شادی کے بعد صرف سلیکٹڈ فلموں میں کام کیا۔

کاجول کی بیٹی نائیسا اور بیٹا یگ میڈیا کی نظروں سے دور کیوں ہے؟ اس سوال پر کاجول نے کہا کہ نائیسا اور یگ چاہے فلمیں کریں یا کوئی اور کام، فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میڈیا سے دور اسی لیے رکھا کہ ان پر کوئی دباؤ نہ پڑے۔

تازہ ترین