• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی کی قومی پرچم کا بینڈ پہن کر سی پی ایل میں شرکت

Hassan Alis New Style In The Caribbean League

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کے دوران بھی وطن سے محبت کا ثبوت دے دیا ۔

وہ اس وقت کیریبئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کررہے ہیں اور گزشتہ روز پہلے انہوں نے وہاب ریاض اور شعیب ملک کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

اور پھر نائٹ رائیڈرز کے خلا ف میچ سے قبل ایک تصویر اپ لوڈ کرکے اس کے نیچے لکھا کہ میں اگلے میچ میں پاکستان کا جھنڈا اپنے بازو پر باندھ کر کھیلنے جارہا ہوں،پاکستان زندہ باد۔

 

تازہ ترین