• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کا تعمیراتی کام پھر شروع

سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کی تعمیرکے لئے کام پھر شروع کردیا گیا ۔

دنیا کے اس سب سے بڑے ہوٹل میں 10 ہزار کمرے ،70ریستوران اور متعد د ہیلی پیڈز بنائے جائیں گے ،مذکورہ ہوٹل کا کام سال 2015 میں اچانک روک دیا گیاتھا۔

ذرا ئع کے مطابق اس ہوٹل کو رواں برس کھولے جانے کا امکان ہے ۔  

یہ ہوٹل دنیا کی سب سے بڑی مسجد، مسجد الحرام سے دو سو میٹر دور واقع ہوگا جہاں حج یا عمرہ کے لیے ہر سال لاکھوں مسلمان دنیا بھر سے آتے ہیں۔

یہ ہوٹل اتنا بڑا ہوگا کہ اس کے حجم کے سامنے بیشتر شہر یا قصبے بھی چھوٹے محسوس ہوں گے۔

ہوٹل کی تعمیر پر ساڑھے 3 ارب ڈالرز کی لاگت آئے گی ۔ ابراج کدائی نامی اس ہوٹل کاڈیزائن ایک بین الاقوامی کمپنی دارالاہندسہ نے تیار کیا ہےجبکہ اس کی تعمیرسعودی بن لادن کمپنی کرے گی ۔

اس ہوٹل میں 12 ٹاورز ہوں گے جن میں سے 10 میں 4 اسٹار ہوٹل کی آسائشات فراہم کی جائیں گی جبکہ دو میں فائیو اسٹار سہولیات ہوں گی اور وہ اہم افراد کے لیے مخصوص ہوں گے۔

 

 

 

تازہ ترین