• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب : رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا فیصلہ

Decision To Expand Rangers Authority In Punjab

پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60 روز کی توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبے میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں مدد کے لیے رینجرز کو خصوصی اختیارات رواں سال ہی دیے گئے تھے جن میں ایک بار پھر توسیع کی جارہی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات 22 اگست کو ختم ہورہے ہیں جس میں 60 روز کی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ توسیع جلد ہی کردی جائے گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین