• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے آسمان پر اُڑتے اور ویڈیوز بناتے ڈرون دیکھے ہی ہوں لیکن جناب یہی ڈرون ایک ہنس کے غصے کی وجہ بن گیا ہے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس غصیلے ہنس کو ہی دیکھ لیں جس نے ڈرون پر حملہ کردیا۔

یہ دلچسپ مناظر امریکی ریاست انڈیانا کے ٹاؤن ایون میں ریکارڈ کئے گئے جہاں کچھ ہنس چہل گارڈن میں چہل قدمی کر رہے تھے ۔

ہنسوں کا مالک یہ منظر ڈرون سے ریکارڈ کر رہا تھا کہ اتنے میں ایک ہنس کو اپنے اوپر منڈلاتے ڈرون پر غصہ آیا اور ہوا میں اڑتے ڈرون پر وہ نہ صرف اپنی چونچ سے جھپٹا بلکہ اسے زمین پر دے بھی مارا۔

غصیلے ہنس کی یہ ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین