• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں عدم برداشت کا رجحان بڑھ گیا، چیئرمین سینیٹ

Trend Of Intolerance In Pakistan Increased Chairman Senate

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں عدم برداشت اتنی بڑھ گئی ہے افراد اور ادارے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔

آرٹس کونسل کراچی میں سید اون عباس کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ موئن جودڑو کی تہذیب دنیا بھر کے لیے نمونہ بنی لیکن اب پاکستان میں عدم برداشت کا رجحان اس قدر زیادہ ہے کہ ادارے بھی اپنے اپنے آئینی دائرہ کار کے اندر ایک دوسرے کو برداشت کرنے پر تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موئن جو دڑو کے لوگ تہذیب یافتہ تھے اور ان میں برداشت تھی لیکن بدقسمتی سے آج کا پاکستان آزادی حاصل کرنے کے باوجود موئن جودڑوسے بھی پیچھے چلاگیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ادارے آئین میں دیے گئے اختیارات کے تحت کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

تازہ ترین