• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور: سیکڑوں افراد کا ٹریمپولین پر اُچھلنے کا مظاہرہ

یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو ٹریمپولین پر اُچھلتے ہوئے اور کرتب بازی کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب سنگاپور میں سیکڑوں افراد نے ایک ساتھ ٹریمپولین باؤنسنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

سنگا پور میں ایک اسپورٹس کلب کی جانب سے اس ایونٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت 375افراد نے ٹریمپولین پر اُچھلنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس دوران تمام افراد نے میوزک کی دُھن پر ڈانس اسٹیپ اور ساتھ ورزش کا منفرد انداز اپنا کر نہ صرف اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا میں 343 افراد نے ٹریمپولین پر اُچھل کر اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین