• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں گذشتہ دنوں ائیر شو کا انعقاد کیا گیا۔

دو روز تک جاری رہنے والے ائیر شو میں مقامی اور غیر ملکی طیارہ ساز کمپنیوں کے علاوہ،ایوی ایشن کمپنیوں،جہازوں اور جیٹ طیاروں کے مالکان،فلائٹ اسکولز،ایرو کلبز اور ایوی ایشن کا سامان تیار کرنے والی فرمز نے شرکت کی۔

ویلینیوو ایئرپورٹ پر ہونے والے اس ایئر شو کے اختتام پر شاندار ائیر و بیٹک ڈسپلے کا اہتمام کیا گیا جس میں جہازوں کے حیرت انگیز کرتبوں نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

اس ایونٹ کے موقع پر تماشائیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرتب بازوں کو بھرپور داد دی۔

تازہ ترین