• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم لِیپ کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر

ڈرامے سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ میوزیکل فلم 'لِیپ کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئرمنعقد کیا گیاجس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔

فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

ہدایتکارایریک سمر اور ایریک وانر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فرنچ کینیڈین تھری ڈی فلم کی کہانی1879میں چھوٹے سے قصبے کی رہائشی ایک ایسی یتیم لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی زندگی کا سب سے بڑا خواب بیلیٹ ڈانسر بننا ہوتا ہے۔

اسی مقصد کی تکمیل کیلئے یہ لڑکی اپنی فیملی اورٹاؤن چھوڑ کر پیرس کا رُخ کرتی ہے اورمشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے بھی بیلیٹ ڈانسنگ اسکول میں ایڈمیشن لے کرپریکٹس کا آغاز کر دیتی ہے۔

فرانسکوئس اور ایگزیویئر اوبیگ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈ اداکارہ ایلی فیننگ ، ڈین ڈیہن، میڈی زیگلراور کارلے جیپسن کی آواز میں ریکارڈکئے گئے ہیں۔

۔30ملین ڈالر لاگت سے بننے والی ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور یہ میوزیکل تھری ڈی فلم وِنسنٹ کمپنی کے تحت25اگست کو امریکی سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین