• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی حقوق نوازشریف کو نہ دینا عوام کی توہین ہے، راناثناء

Depriving Nawaz Sharif Of Basic Rights Is Publics Insult Rana Sana

پنجاب کے وزیر قانون راناثناءاللہ کہتے ہیں کہ آئین میں درج بنیادی حقوق میاں نواز شریف کو نہ دیے جانا عوام کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں تحقیقات سے متعلق امور پر غور کیا گیا،جس کے تحقیقات شروع کرنے سے پہلے اس کی انکوائری کے نتیجے کا اعلان ہوچکا ہے، ایسے انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے سے کیا فائدہ؟ایسی تحقیقات جس کا نتیجہ طےہو چکا ہے، تو ایسی بے سود انکوائری میں پیش ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔

راناثناء اللہ کا مزید کہنا ہے کہ واجد ضیاء نے اپنے پورے کیریئر میں میاں بیوی کے جھگڑے کے کیس کی بھی تفتیش نہیں کی،ان معاملات کے باوجود نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کو فیئر ٹرائل کی توقع کیسے ہوسکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ کا مزید کہنا ہے کہ اطلاع تھی کہ نیب فوت ہو چکا ہے، بلکہ یہ تک کہا گیا کہ نہ صرف مرچکا بلکہ دفن بھی ہو چکا ہے،اب یہ کہا جارہا ہے کہ نیب برق رفتاری سے کام کررہا ہے۔

وزیر قانون پنجاب نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کا فیصلہ ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے والے تمام مرحلے کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔

تازہ ترین