• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی، امریکہ سےایف 35 جنگی طیارے خریدے گا

Israel Finalizes Deal For F 35 Fighter Jet From Us

اسرائیلی کابینہ نے اپنے اجلاس میں امریکہ سے جدید ترین اور انتہائی خطرناک سمجھے جانیوالے17 ’ایف 35‘ جنگی طیارے خریدنے کی منظوری دی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’گھوسٹ‘ یا ’بد روح‘ کے خوفناک القابات سے مشہور امریکی جنگی طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ’ایف 35‘ جنگی طیارے اپنی ہولناک اور تباہ کن حملوں کے حوالے سے مشہور ہیں۔

ان طیاروں کو اسرائیلی فوج کے آلہ قتل میں شامل کرنے سے فلسطینیوں کی زندگیوں کو نئے خطرات درپیش ہیں۔اخبار کے مطابق اسرائیل ’ایف 35‘ جدید ترین جنگی طیاروں کی پانچویں نسل خریدنا چاہتا ہے اور ایک جنگی جہاز کے بدلے میں امریکہ کو 10 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم ادا کرے گا۔

اخبارنے مزید بتایا کہ اسرائیل 2021ء تک مجموعی طور پر 50 ایف 35 طیارے امریکا سے خریدے گا۔ اسرائیل کے پاس 5 ’ایف 35‘ طیارے پہلے سے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ یہ جنگی طیارے انتہائی مشکل جنگی مہمات کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس وقت یہ طیارے امریکی فوجی بیڑے میں شامل ہیں۔

تازہ ترین