• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرہ محنتی، ذہین اور جلد سیکھنے والی اداکارہ ہے، عامر خان

Zaira Hard Worker Intelligent And Quick Learner Actressaamir Khan

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹشنٹ عامر خان نے ’دنگل‘ کےبعد‘ سیکرٹ سپراسٹار‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زائرہ وسیم کی صلاحیتوں کا کھل کر اعتراف کیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامرخان نے کہا کہ زائرہ کا میوزک یا پہلوانی سے کوئی تعلق نہیں، لیکن اپنے کردار میں حقیقی جان ڈالنے کے لئے نوعمر اداکارہ نے پہلوانی اور گٹار بجانا سیکھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ زائرہ میں سیکھنے اور محنت کرنے کی کوالٹی بہت زیادہ ہےاور وہ ایسا اپنی باکمال اداکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کے لئے کرتی ہے۔

عامرخان نےمحنت کے ساتھ زائرہ کی ذہانت کی تعریف کی اور کہا کہ ہم لوگوں نے ایک تربیت کے بعد موسیقی اور گلوکاری سیکھی ہے جبکہ اس نوعمر اداکارہ نے میگھنا مشرا کے ساتھ ریہرسل کے دوران بہت ہی جلد میوزک اور گائیکی کو سمجھ لیا ۔

عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سیکرٹ سپر اسٹار میں مسٹر پرفیکٹشنٹ بھی اہم کردار نباہ رہے ہیں،جو 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی ۔

تازہ ترین