• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں 4 خطرناک بیماریوں کےمفت علاج کی منظوری

Khyber Pakhtunkhwa Approves Treatment Of 4 Dangerous Diseases

خیبر پختونخوا حکومت نے غریب عوام کے لیے 4 خطرناک بیماریوں کے مفت علاج کے پروگرام کی اصولی منظوری دیدی ۔

مجوزہ پروگرام کی منظوری وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی ۔ اجلاس میں وزیر صحت شہرام ترکئی ، سیکریٹری ہیلتھ عابد مجید اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مہلک بیماریوں میں بریسٹ کینسر،امراض قلب،ذیابیطس اور ہائیپرٹینشن شامل ہیں۔ مجوزہ پروگرام کم آمدنی والے افراد کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔

پروگرام میں تعاون کرنے والی بین الاقوامی طبی کمپنی ادویات مفت فراہم کرے گی جبکہ صرف خدمات کی فراہمی کے عوض فی خوراک 100 روپے وصول کیے جائیں گے ۔

 

 

تازہ ترین