• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے مالی بحران، اگست کی تنخواہیں ادا نہ کی جاسکیں

Pia Financial Crisis Employees Could Not Be Paid In August

پی آئی اے کا مالی بحران جاری ہے جس کے باعث ماہ اگست کی تنخواہیں اب تک ادا نہیں کی جاسکی ہیں ۔ ​ ادھر پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کو یقین دلایا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی آج کردی جائے گی ۔

یہ یقین دہانی پی آئی اے کی انتظامیہ نے نصف ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہ کی ادائیگی نہ کرنے پر احتجاج کرنے والے افسران کی تنظیم ’’ساسا’’ کے رہنماؤ ں کو کرائی۔

ساسا نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر جمعرات کی سہ پہر جنرل کونسل کا اجلاس بلایا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے ساسا کے جنرل سیکریٹری صفدر انجم نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پی آئی اے تباہی کا شکار ہے ۔ ادارے میں نہ تو کوئی مستقل انتظامیہ ہے اور نہ ہی کوئی بزنس پلان۔ موثر بزنس پلان نہ ہونے سے طیارے زمین پر کھڑے ہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے میں انتظامی عہدوں پر اہل افراد کا طویل المیعاد بنیادوں پر تقرر کیا جائے تاکہ ادارے میں بے یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو ۔

اس موقع پر حاضرین نے پی آئی اے کو پاکستان اسٹیل نہیں بننے دیں گے کے پرزور نعرے لگائے ۔

تازہ ترین