• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں تبدیلی کا عزم لئے ایک معمولی کلرک کی کہانی

نیشنل ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ کی نئی پولیٹیکل کامیڈی فلم 'نیو ٹن کے گانے کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی چل تو اپنا کام کرکے بول پر مبنی یہ گاناامت تریویدی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی راچیتا ارورا نے ترتیب دی ہے۔

امت وی مسور کار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس فلم کی کہانی ایک ایسے کلرک کے گرد گھومتی ہے جس کی ڈیوٹی بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک مقام پر الیکشن آفس میں لگ جاتی ہے۔

منیش منڈرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں راج کمار راؤ کے علاوہ پنکج تریپتھی،انجلی پٹیل،راگویر یادوو اور سنجے مشرا بھی شامل ہیں۔

فلم رواں سال 22ستمبرکو سنیما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔

 

تازہ ترین