• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کور کمانڈر کراچی کے ایسکارٹ پر تشدد، سادہ لباس اہلکار زیر حراست

Torture On Corps Commander Escort Civil Dress Policemen Arrested

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کور کمانڈر کراچی کے ایسکارٹ پر تشدد اور ان کا سرکاری اسلحہ چھیننے میں ملوث پولیس کے سادہ لباس اہلکار وں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کور کمانڈر کے ایسکارٹ پر حملے کا واقعہ 16 ستمبر کو صبا ایونیو پر رات 10 کے قریب پیش آیا تھا، ایم پی اے طارق مسعود آرائیں کے بھائی کے ہمراہ یہ پولیس اہلکار موقع پر پہنچے۔

پولیس اہل کار سادہ لباس میں تھے جبکہ قانونی طور پر پولیس اہل کار سادہ لباس میں ڈیوٹی نہیں کرسکتے ، ان پولیس والوں نے ہی سیکیورٹی اہلکاروں سے ان کی سرکاری رائفلیں چھینیں اور انھیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا، تاہم جب انہیں پتا چلا کہ جن پر تشدد کیا وہ سیکیورٹی اہل کار ہیں تو چاروں پولیس اہل کاروں نے اسلحہ درخشاں تھانے میں جمع کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو اسلحہ جمع کروانے کے بعد حراست میں لے لیا گیا جبکہ رکن سندھ اسمبلی کا بھائی بھی پولیس کی حراست میں ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے کچھ اور افراد کو بھی حراست میں لے رکھا ہے .

 

تازہ ترین