• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرایجنسی میں دھماکا، کسٹم عملے کا اہلکار زخمی

Blast In Khyber Agency Custom Official Injured

خیبرایجنسی میں پاک افغان شاہراہ کے کنارےدھماکے میں کسٹم عملےکا ایک سپاہی زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں شیخ وال کے مقام پر پاک افغان شاہراہ پر نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے وقت کسٹم عملے کی گاڑی وہاں سے گزررہی تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکار کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

دھماکے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق کسٹم کی گاڑی حسب معمول پشاور سے عملے کو لے کر طورخم کسٹم ہاؤس جارہی تھی۔

تازہ ترین