• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Indian Cricket Board Nominated Ms Dhoni For Padma Bhushan Award

بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور عظیم کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کو ملک کے تیسرے بڑے شہری اعزاز ’پدما بھوشن‘ کیلئے نامزد کردیا ہے۔

بی سی سی آئی کے قائم مقام صدر سی کے کھنہ نے میڈیا کو اس حوالے سے بتایا ہے کہ بورڈ کی جانب سے دھونی کو پدما بھوشن کیلئے نامزد کیا ہے، یہ بورڈ کے تمام اراکین کا متفقہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھونی ہماری کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا سب سے مستند انتخاب ہیں۔مہندرا سنگھ دھونی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان ہیں جن کی زیرقیادت بھارتی ٹیم نے 2011 کا عالمی کپ ٗ2007 کا ورلڈ ٹی20 اور 2013 کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایم ایس دھونی اگر یہ اعزاز حاصل کرتے ہیں تو وہ 11ویں کرکٹر ہوں گے جنہیں یہ اعزاز دیا جائے گا۔اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، سنیل گاواسکر، کپیل دیو، راہول ڈراویڈ، لالا امرناتھ، کرنل سی کے نائیڈو، پروفیسر ڈی بی دیودھر، راجا بھلندر سنگھ اور مہارا آف وزیانگرام بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ۜ

تازہ ترین