• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منفی سیاست نے ملک کو تباہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Negative Politics Not In Country Interest Chief Minister Baluchisatn

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ مثبت سیاست کریں، منفی سیاست سے گریز کریں، منفی سیاست نے ملک کو تباہ کیا۔

کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے، تعلیم کے شعبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، ہمیں وسائل بلوچستان کے عوام کیلئے استعمال کرنے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پشاور یونیورسٹی کے ڈگری ہولڈر طالبعلم کو ملک بھر میں کہیں بھی نوکری مل جاتی ہے، انٹرویو لینے والا آنکھ بند کر کے پشاور یونیورسٹی کے طالب علم کی تقرری کرلیتاہے۔

ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ لاہور اسلام آبادسے اچھے موٹرویز بلوچستان میں بنا سکتے ہیں، ہمارے پاس گیس، تیل اور معدنیات ہیں۔

 

 

 

تازہ ترین