• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہے5ہزار کے 25 نوٹ کترگئے، دکاندار بے ہوش

The Rat Is 25500 Notesthe Creator Is Unconscious

چوہوں نے پانچ پانچ ہزار کے 25نوٹ کتر دیئے، مالک دکان نے جب دراز کھولی تو پانچ پانچ ہزار کے نوٹوں کا حال دیکھ کر بے ہوش ہو گیا۔

عارف والا ریشم گلی کے عقب میں واقع لیڈیز بوتیک پر موجود رات کے اندھیرے میں چوہوں نے دراز میں پڑے پانچ پانچ ہزار کے 25نوٹوں کوکتر کر پرزہ پرزہ کردیا۔

مالک دکان اویس بٹر نے جب صبح سویرے دوکان کھولی تو جگہ جگہ قالین پر ان نوٹوں کے متعدد باریک باریک پرزے بکھرے پائے ۔

جیسے ہی اس نے سیل والا دراز کھولا تو نوٹوں کا حال دیکھ کر بے ہوش ہو گیا۔ جسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ ہوش میں آنے پر اویس بٹر نے بتایا کہ میں نے دکان میں ہونے والی سیل رکھی ہوئی تھی اور گزشتہ رات میں نے دکان کا مال لینےکیلئے لاہور آنا تھا۔

 

تازہ ترین