• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Yasir Shah Near 150 Test Wickets

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی150وکٹیں مکمل کرنے کیلئے صرف ایک وکٹ درکار ہے،امید ہے وہ یہ کارنامہ سری لنکا کیخلاف 28ستمبر کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سرانجام دے دیں گے ۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر31سالہ یاسر شاہ اب تک 26ٹیسٹ میچز میں 29اعشاریہ 91کی اوسط سے149وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کم میچز میں 150ٹیسٹ شکار کرنے کا ملکی ریکارڈ 1994میں بنایا تھا، انہوں نے یہ کارنامہ27ویں ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا تھا۔

انگلینڈ کے سڈنی بیرنس کے پاس تیز ترین150ٹیسٹ وکٹیں24ٹیسٹ میچز میں حاصل کرنے کا عالمی اعزاز ہے جبکہ پاکستان کے وقار یونس نے یہ کارنامہ27ٹیسٹ میچز میں سرانجام دیا۔

نیو زی لینڈ میں پید اہونے والے کلیری گری میٹ جنہوں نے بیشتر کرکٹ آسٹریلیا کے لئے کھیلی انہوں نے150ٹیسٹ وکٹیں28میچز میں حاصل کیں۔

دنیائے کرکٹ کے5بولرز نے یہ کارنامہ29ٹیسٹ میچز میں سر انجام دیا،ان بولرز میں پاکستان کے سعید اجمل،ائن انگلینڈ کے بوتھم،بھارت کے روی چندرن،جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور جنوبی افریقا کے ہی ٹے فیلڈ شامل ہیں۔

تازہ ترین