• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین قحط کےلیے بھاری امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

Un Chief Stresses Importance Of Providing Hefty Aids To Prevent Famine

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں قحط کے متاثرین کے لیے عطیات دی گئی ہیں لیکن اب بھی بھاری امداد درکار ہے۔

UN-Chief-Famine222

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹونیو گوٹیرش کا کہنا ہے کہ مختلف ملکوں کو درپیش قحط کی صورت حال سے بیس ملین افراد کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ قحط سے متاثرہ علاقے جنوبی سوڈان، صومالیہ، یمن اور شمال مشرقی نائجیریا میں واقع ہیں۔

سیکرٹری جنرل کے مطابق رواں برس فروری میں جاری اپیل سے حاصل ہونے والے عطیات سے فی الحال قحط سے متاثرین کی ابتدائی امداد جاری ہے۔

UN-Chief-Famine-333

گوٹیرش کے مطابق خشک سالی اور مسلح تنازعات سے سالانہ بنیادوں پر قحط کے متاثرین میں بیس فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ جنوبی سوڈان میں ایسے افراد کی تعداد چھ ملین سے زائد ہے۔

تازہ ترین