• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پیازاور ٹماٹر کی قیمتیں گرنا شروع

Onion And Tomato Price Increase In Lahore

لاہور میں پیازاور ٹماٹر کم ہونا شروع ہوگئی ہیں،سستے اتوار بازاروں میں ٹماٹر 85روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ پیاز کی قیمت 67روپے تک پہنچ گئی۔

شہریوں نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں گرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اتوار بازاروں میں متعدد اسٹالز پر پیاز ٹماٹر دستیاب ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے دونوں اشیا صرف ایک اسٹال پر دستیاب تھیں۔

اتواربازار میں آلو36،اروی25،بھنڈی 56،شلجم 38روپے فی کلو میں دستیاب ہے، اسی طرح ادرک 180،لہسن 125کریلے اور 76سبز مرچ 66 روپے فی کلوفروخت ہورہا ہے۔

 

تازہ ترین