• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا خلائی اسٹیشن اب بے قابو ہوچکا ہے اور بہت جلد زمین کی جانب گرے گا۔

2011 میں چینی خلائی ماڈیول تیانگونگ اول زمینی مدار میں بھیجا گیا تھا جو ایک اہم مشن تھا۔ گزشتہ سال ستمبر میں چینی ماہرین لاکھ کوشش کے باوجود بھی اسے قابو نہیں کرپارہے تھے۔ اب خدشہ ہے کہ ساڑھے آٹھ ٹن وزنی یہ خلائی اسٹیشن چند ماہ کے اندر اندر زمین کا رخ کرے گا۔

اکتوبر 2017 سے اپریل 2018 کے درمیان کسی وقت میں یہ خلائی جہاز زمین پر گرجائے گا لیکن اس کے بہت تھوڑے ٹکڑے ہی زمین تک پہنچ پائیں گے۔

دوسری جانب کوئی نہیں جانتا کہ زمین پر یہ کس جگہ گرے گا۔ تاہم اس وقت یہ ہر چکر میں اپنا مدار چھوٹا کرتا جارہا ہے اور اس ہفتے اس کی زمین سے قربت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

چینی ماہرین نے اس خلائی جہاز پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور کسی بھی خطرے کی صورت میں وارننگ جاری کردی جائے گی۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے بڑے ٹکڑے زمین پر آسکتے ہیں البتہ وہ سمندر میں بھی گرسکتے ہیں۔ اگر زمین پر کوئی 100 کلوگرام ٹکڑا گرگیا تو اس سے تشویشناک خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

اس خلائی جہاز کے زمین پر گرنے سے قبل ہمارے پاس خبردار ہونے اور تیاری کے چند گھنٹے ہی مل سکیں گے جو 6 سے 7 گھنٹے تک ہوسکتے ہیں۔

 

 

تازہ ترین