• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 میں سری لنکا سے مقابلے کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

Pakistan Announces T20 Team For Srilanka Series

سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کےلئے پاکستان کی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

اسکواڈ میں آل رائونڈ محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے، سری لنکاکے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر مختصر دورانیے کی کرکٹ کے لئے ٹیم میں شامل کرلئے گئے ہیں ۔

محمد عامر جو انجری کی وجہ سے ایک روزہ ٹیم سے باہر ہوگئے تھے ،انہیں ٹی 20 کی فائنل اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم ٹیم میں ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی ۔

ورلڈ الیون کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے والے فاسٹ بولر سہیل خان کو ٹی 20ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے ۔

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر اور دوسرا 27 اکتوبر کو ابوظبی میں جبکہ آخری مقابلہ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائےگا ۔

پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان ، احمد شہزاد ،بابر اعظم ، شعیب ملک ، محمد حفیظ، عماد وسیم ، شاداب خان ،فہیم اشرف ، حسن علی ، عمر یامین ، محمد عامر ،رومان رئیس ،عمر امین اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

تازہ ترین