• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،این ای ڈی ایشیا کی ٹاپ ڈھائی فیصد جامعات میں شامل

Ned University Based On Top 25 Asia Universities

جامعہ این ای ڈی نے ایک اور سنگِ میل پار کرلیاکیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2018 کے تحت این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایشیا کی ٹاپ 2اعشاریہ 5 فیصد جامعات میں شامل ہو گئی ہے ۔

کیو ایس ایشیا یونی ورسٹی رینکنگ کا اعلان 16اکتوبر کو کیا گیا جس کے مطابق 2014 کے مقابلے میں این ای ڈی یونیورسٹی کے معیار میں13 اعشاریہ 9فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

کیو ایس رینکنگ کے معیار کے مطابق اکیڈمک، ایمپلائز، فیکلٹی، طالب علموں کے تناسب، بیرون ملک سے آئے ہوئے اساتذہ اور طالب علموں کے تناسب کو مدّ نظر رکھتے ہوئے، جامعہ این ای ڈی کو 301 کی پوزیشن حاصل ہوئی، جس کے بعد جامعہ این ای ڈی ایشیا کی ٹاپ2 اعشاریہ 5 جامعات کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔

رینگنگ کے اس نئے اعلان کے بعد این ای ڈی یونی ورسٹی، سندھ کی ٹاپ انجینئرنگ یونی ورسٹی قرار پائی جب کہ پاکستان بھر کی انجینئرنگ یونی ورسٹیز میں چوتھے نمبر پر ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ ہماری جامعہ نامساعد حالات کے باوجود دیگر جامعات کے لیے کامیابی کی مثال بنی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پُر مسرت موقع پر سندھ حکومت اور ایچ ای سی کے شکر گزار ہیں۔ شیخ الجامعہ نے کامیابی کو ملازمین اور طالب علموں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مزید بہتری کے لیے کوشاں رہے گی تا کہ پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

تازہ ترین