• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Us Vice President Phones To Shahid Khaqan Abbasi

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کرکے امریکی خاندان کی بحفاظت بازیابی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر نے وزیر اعظم سے بات کرتے ہوئے افواج پاکستان اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا کہ پاکستان امریکا کی فراہم کردہ قابل عمل انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرے گا۔

امریکی نائب صدر نے خطے میں امن و خوش حالی کے لیے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کےامورمیں تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط پر اتفاق کیا۔

امریکی نائب صدرنے مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔

تازہ ترین