• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ایک کمپنی نے فرش بنانے کے لیے ٹائلوں کو اس طرح مرتب کیا ہے کہ فرش میں گڑھا اور ٹیڑھ پن دکھائی دیتا ہے۔

400 سے زائد ٹائلوں سے کچھ اسطرح فرش بنایا گیا ہے کہ دور سے آنگن ٹیڑھا دکھائی دیتا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو چکنے فرش پر بھاگنے دوڑنے سے بعض رکھنا ہے۔

ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ بظاہر خمیدہ دکھائی دینے والا فرش بالکل ٹھیک اور ہموار ہے۔ بعض اوقات ایسا لگتا ہے کہ فرش ایک جگہ سے بیٹھ گیا ہے لیکن یہ صرف نظر کا دھوکہ ہے جسے خوبصورتی سے بنایا گیا ہے۔

عام ٹائلوں سے فرش کو انتہائی جدت کے ساتھ بھی بنایا جاسکتا ہے۔ تاہم فرش پوری طرح محفوظ اور سیدھا ہے۔

 

تازہ ترین