• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ نےآفیشلز کو معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی

The Indian Cricket Board Did Not Pay Compensation For The Officials

دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں چند سو روپے کے عوض ذمہ داریاں نبھانے والے آفیشلز کو معاوضوں کی ادائیگی ہی نہیں کی ۔

پیسے کے بل بوتے پر دنیائے کرکٹ پر حکمرانی دیکھنے کے خواہش مند بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایک بھیانک چہرہ اس وقت سامنے آیا جب میڈیا میں یہ خبر آئی ہے ڈومیسٹک کرکٹ میں فرائض انجام دینے والوں کو ڈیلی الاونس کی ادائیگی ہی نہیں کی ۔

یہ آفیشلز ہزاروں نہیں ایک میچ کے صرف ساڑھے سات سو روپے ڈیلی الاوانس لینے والے ہیں ۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دلیپ ٹرافی اور رانجی ٹرافی میں فرائض انجام دینے والے ایک ماہ سے ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔ 115 امپائرز، 62 ریفریز، 170 ویڈیو انالسٹ اور 150 اسکوررز کو ڈیلی الاؤنس نہیں دیا۔

کوئی آفیشل انتقامی کارروائی کے ڈر سے بولنے کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ واجبات کے لیے آواز اٹھائی تو آئندہ سیزن میں ذمہ داری نہیں ملے گی۔

تازہ ترین