• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں عمر رسیدہ خواتین کے درمیان مقابلہ حسن

امریکی شہر اٹلانٹک سٹی میں عمر رسیدہ خواتین کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا,مس سینئر2017کیلئے50امریکی ریاستوں سے60سال سے زائد عمر خواتین شرکت کیلئے پہنچیں۔

اس مقابلہِ حسن میں بڑی بوڑھیوں کے درمیان گانے اورڈانس سے لیکر پیانوبجانے اور دیگر مختلف انداز کے ٹیلنٹ جانچنے کے مقابلے کروائے گئے۔

اس موقع پر خوب انداز میں سج دھج کے آئی عمر رسیدہ خواتین نے ریمپ پر اداؤں کیساتھ ساتھ اپنے حسن کے جلوے بکھیرے اور ججز کے دل جیت لیے۔

اپنی نوعیت کا یہ منفرد مقابلہِ حسن ریاست نیو جرسی سے آئی73سالہ کیرولین ہارڈین نامی خاتون نے جیت لیا۔

تازہ ترین