• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Clean Sweep Srilanka In Odi Series

پاکستان نے پانچویں اور آخری میچ میں 9وکٹ سے فتح حاصل کرلی اور ٹیسٹ سیریز میں شکست فاش کا حساب ایک روزہ میچوں میں سری لنکاکو کلین سوئپ مات دے کر چکتا کردیا ۔

دبئی ،ابوظبی اور شارجہ کرکٹ گرائونڈز پر کھیلی گئی ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 5-0 سے ہرا دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ میں سری لنکن ٹیم 103رنز پر ڈھیر ہوگئی، عثمان شنواری نے 34رنز دے کر 5وکٹیں اپنے نام کیں اور مہمان ٹیم کو بڑا ہدف دینے روک دیا۔

آخری میچ میں سری لنکا کی طرف سے پریرا 25، تھریمانے 19، پرسنا 16 اور چمیرا 11رنز بناسکے، عثمان شنواری نے 5، حسن علی اور شاداب خان نے 2،2وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور فخرزمان نے اننگز اوپن کی، 84 کے اسکور پر فخر زمان 7چوکوں کی مدد سے 48رنز بناکر ویندرسے کا شکار بن گئے ۔

دوسری وکٹ پر امام الحق کا ساتھ دینے کے لئے فہیم اشرف آئے، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 45 اور 5 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنا رکیا۔

سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ فتح میں کپتان سرفراز احمد کی قیادت کے ساتھ بابر اعظم، شعیب ملک، امام الحق کی بیٹنگ، حسن علی ، شاداب خان ، عثمان شنواری کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔

بابراعظم نے پانچ میچوں کی 4 اننگز میں 2سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کی اور 303رنز بنائے، وہ رنز کے اعتبار سے بیٹسمینوں کی فہرست میں ٹاپ پر رہے۔

سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک نے 81 اور 69رنز کی دوبڑی اہم اننگز کھیلی اور میچز کی کامیاب میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اپنے کیرئیر کے پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے آخری میچ میں 45 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ لوٹےاس طرح اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔

بولنگ میں حسن علی نے ٹاپ پر ہیں، انہوں نے 5 میچوں میں 14وکٹ حاصل کی، اس میں تیسرے میچ 34رنز دے کر 5 سری لنکن بیٹسمینوں کو میدان چھوڑنے پر مجبور کرنے والی پرفارمنس بھی شامل ہے، وہ عمدہ کارکردگی پر مین آف دی سیریز قرار پائے۔

شاداب خان نے سیریز کے دوران آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا،انہوں نے 10وکٹیں لینے کے ساتھ ایک نصف سنچری بھی اسکور کی، انہیں آخری میچ 2وکٹ لینے اور ایک رن آئوٹ کرنے پر اسمارٹ بولر قراردیا گیا۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری اور اپنے دوسرے میچ میں عثمان شنواری نے 34 رنز پر مہمان ٹیم کے ٹاپ فائیو بیٹسمینوں کو پویلین بھیج کر بہترین پرفارمنس دی، وہ مین آف دی میچ رہے۔

تازہ ترین