• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ نے روہنگيا مسلمانوں کی مالی امداد کا مطالبہ کردیا

United Nations Demanded Funding For Rohingya Muslims

روہنگيا مسلمانوں کی مدد کے ليے اقوام متحدہ نے 43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی مالی امداد کا مطالبہ کر دیا۔

يہ مطالبہ ڈونر ممالک کے جنيوا ميں آج ہونے والی کانفرنس میں کیا گيا۔ بتايا گيا ہے کہ اس امدادی رقوم سے آئندہ برس فروری تک کے ليے روہنگيا مسلمانوں کو بنيادی سہوليات فراہم کی جائيں گی۔

مشتبہ روہنگیا حملہ آوروں کے خلاف ميانمار کی فوج کے کريک ڈاؤن کے نتیجے ميں صرف چند ہی ہفتوں کے دوران قريب چھ لاکھ روہنگيا مسلمان شمالی راکھين رياست سے پناہ کے ليے بنگلہ ديش فرار ہو چکے ہيں۔

جنيوا ميں آج بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيرش نے کہا کہ بنگلہ ديش ميں ان مہاجرين کی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے۔

تازہ ترین