• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sinai Militants Attacked Convoy 10 People Killed

مصر کے شمالی صوبہ سینائی ميں شدت پسندوں کے حملے میں 2 فوجیوں سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔

Sinai-killed222

مصری حکام کے مطابق مسلح جنگجوئوں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کے دوران وسطی سینائی کی ایک اہم شاہراہ پر ہتھیار ودیگر فوجی سامان لے جانے والے ٹرکوں کے قافلہ پر حملہ کیا۔

جنگجوئوں نے اس حملے کے دوران ٹرکوں میں سوار8 ڈرائیوروں کے علاوہ قافلے کی حفاظت پر مامور 2 فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

Sinai-killed444

جنگجو ٹرکوں پر موجود اسلحہ ساتھ لے گئے جبکہ چند ٹرکوں کو نذر آتش بھی کياگیا، جبکہ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم خیال کیا جارہاہے کہ اس میں داعش سے وابستہ گروہ انصار بيت المقدس ملوث ہے۔

تازہ ترین