| |
Home Page
جمعرات 04 ربیع الاوّل 1439ھ 23 نومبر 2017ء
November 14, 2017 | 11:34 pm

جیو فلمز کے بینر تلے فلم ’’ساون‘‘نے غیرملکی ایوارڈ جیت لیا

Under The Banner Of Geo Films Sawan Won A Foreign Award In America

Under The Banner Of Geo Films Sawan Won A Foreign Award In America

جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم "ساون"کا ایک اور اعزاز،فلم نے امریکا میں الیگزینڈریا فلم فیسٹیول میں بہترین غیرملکی فلم کاایوارڈ جیت لیا۔

ساون فلم کے ڈائرکٹر فرحان عالم نے اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ان کی جانب سے اعلان کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں ہونےوا لے گیارہویں الیگزینڈریا فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم "ساون " کو بہترین غیرملکی فلم کاایوارڈ ملا۔

فلم ساون کو 2018 کے آسکرز کےلیے پاکستان کی جانب سےForeign Language Film کی کیٹگری میں نامزد کیاگیاہے جس کا 23جنوری کو آفیشل اعلان کیاجائے گا۔

فلم ساون اس سے قبل بھی کئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیولز میں ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے، فلم کو پاکستان میں جیو فلمز کے بینر تلے 15 ستمبر کوریلیز کیاگیاتھا۔