• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Uae Among The Worlds Safest Countries

عرب ممالک دنیاکے سب سے محفوظ ممالک قرار پائے ہیں۔

’خلیج ٹائمز‘ میں شائع ہونے والی 2017 کی عالمی دہشت گردی انڈیکس (GTI) رپورٹ کے مطابق عرب ممالک دہشت گردی اور دیگر اعتبار سے دنیاکے سب سے محفوظ ترین ممالک ہیں۔

UAE 02

ورلڈ اکنومیک فورم (WEF) کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں سیاحوں کے آنے کی دو بڑی وجوہات ہیں ایک یہ کہ وہاں کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز ہوتے ہیں اور دوسری ان کے تفریحی مقامات ہیں۔

عرب ممالک کے علاوہ دنیا کےدیگر محفوظ ممالک میں آسٹریلیا، فن لینڈ، جاپان، نیوزی لینڈ، ڈنمارک، جرمنی، کینڈا وغیرہ شامل ہیں۔

UAE 03

امریکہ میں پچھلے کئی سالوں سے جاری دہشت گردی کے باعث یہ 32 ویں نمبر پر آگیا ہے لیکن اس کے باوجود اس کا شمار محفوظ ممالک میں ہوتا ہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2015 سے 2016 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 13 فیصد کمی ہوئی ہے۔

UAE 04

جبکہ دوسری جانب دنیا کے غیرمحفوظ ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جن میں پاکستان سمیت بھارت، عراق، افغانستان، شام، ترکی، یمن اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

تازہ ترین