• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں تین روزہ فوڈ فیسٹیول کے اختتام پر میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، روایتی اوربین الاقوامی کھانوں کے ذائقے کے بعد موسیقی کے تڑکے نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

جنگ اور جیو کے تعاون سے ہونے والا تین روزہ فوڈ فیسٹیول رنگارنگ میوزک کنسرٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

فیسٹیول کے آخری دن نامور میوزیکل بینڈ اور دیگر فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے ماحول کو گرما گرم کر دیا۔

گلوکار علی سیٹھی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تو حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے، جبکہ ڈھول کی تھاپ نے بھی ایسا رنگ جمایا کہ فیسٹیول میں موجود تمام لوگوں کی بڑی تعداد کو جھونے پر مجبور کر دیا۔

تازہ ترین