• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موگابےاستعفے کے لیے مشروط طور پرمتفق،دستاویز بھی تیار

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابےاستعفے کے لیے مشروط طور پر متفق ہوگئے ،شرائط میں موگابے اور ان کی اہلیہ کے لیے استثنااور جائیداد بھی اپنے پاس رکھنا شامل ہے۔

Mugabe-Ready222

امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے استعفیٰ کیلئےشرائط پر متفق ہوگئے ہیں،جس کیلئے دستاویز بھی تیار کر گئی ہے۔فوجی جنرل نے موگابے کی زیادہ تر شرائط پوری کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

Mugabe-Ready333

بتایا جاتا ہے کہ شرائط میں موگابے اور ان کی اہلیہ کیلئے مکمل استثناء شامل ہے،شرائط کے مطابق استعفیٰ کے بعد موگابے نجی جائیداد بھی اپنے پاس رکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز موگابے کو پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔جس کے بعد سے اب وہ مکمل طور پر تنہائی کا شکار ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین