• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےلیے روس روانہ

Pm Left For Russia To Join The Shanghai Meeting

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس روانہ ہوگئے ۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او سربراہی اجلاس 30 نومبر سے یکم دسمبر تک روس میں ہو گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم 8 ارکان پر مشتمل ہے۔پاکستان، چین، روس، بھارت، قازقستان، کرغزستان ،تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ ایران افغانستان بیلاروس اور منگولیا بطور مبصر اجلاس میں شریک ہوں گے،جبکہ پاکستان بطور رکن ایس سی او سربراہ اجلاس میں پہلی بار شریک ہو گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون سمیت تجارت کا فروغ اور دیگر امورایجنڈے میں شامل ہیں۔

وزیراعظم روسی وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اجلاس کے موقع پر اہم ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تازہ ترین