| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
December 07, 2017 | 11:28 am

دنیائے فٹ بال کے بہترین کھلاڑی کا اعلان آج ہوگا

The Best Player Of Football Will Be Announced Today

ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو اور بارسلونا کے لیونل میسی ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔ دنیائے فٹ بال کے بہترین کھلاڑی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

دنیا کا بہترین فٹ بالر کون ؟ رونالڈو ، میسی یا کوئی اور۔

30 بہترین کھلاڑیوں میں سے Ballon d'Or 2017 کا حقدار کون ہوگا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم لالیگا جیت کر یورپین چیمپئن بنی ہے لہٰذا رونالڈو کو ہی اس بار مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ رونالڈو یہ اعزاز پہلے بھی چار مرتبہ اپنے نام کر چکے ہیں۔

دوسری جانب لیونل میسی بارسلونا کا ہیرو ہے جو ایک دو نہیں پانچ بار دنیا کا بہترین فٹ بالر منتخب ہو چکا ہے ۔اس بار بھی اصل مقابلہ انہی دو سپر اسٹارز میں ہے۔

ویسے دنیا کے 30بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں کریم بینزیما، لوئی سواریز اور سرجیو راموس بھی ہیں لیکن بیسٹ پلیئر آف دی ائیر کون ہوتا ہے؟ اس کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔