• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوف اور دہشت سے بھرپور فلم '1921' کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان اور کرن کندرا کی خوف اور دہشت سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم ’1921'‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

وکرم بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں زرین خان اور کرن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی کہانی خوفناک بد روحوں اور غیر مری طاقتوں سے لڑنے کے گرد گھومتی نظر آتی ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں زرین خان اور کرن کندرا کے علاوہ انوپم کھیر بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوتے دکھائی دیں گے۔

خوف اور دہشت کے مناظر سے بھرپور یہ فلم اگلے سال 12 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین