• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمانجی؛ویلکم ٹو جنگل کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر

'جمانجی؛ویلکم ٹو جنگل ' کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر دھوم مچا دی۔

فلمی ستارے جب ریڈ کارپٹ پر پہنچے تواسیے لگا جیسے ستاروں کی نگری زمین پر اُتر آئی ہوجس کا مداحوں نے پر جوش استقبال کیااورتصاویر بنائیں۔

ہدایتکارجیک کیسڈن کی یہ سنسنی خیز فلم جمانجی فلم کا ریمیک نہیں بلکہ بائیس سال قبل جہاں خطرناک جمانجی گیم بورڈ رکا تھا وہیں سے کہانی آگے بڑھے گی جس کے مطابق ہائی اسکول اسٹودنٹس کوایک گھر کے بیس منٹ سے قدیم ویڈیو گیم بورڈ ملتا ہے جسے کھیلنے کی کوشش انہیں خطرناک جنگل میں پہنچا دیتی ہے جہاں سے انوکھے ایڈونچر کا آغاز ہو جاتاہے ۔

ٹیڈ فیلڈ، ڈیوین جانسن اورمائیک ویبر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈیوین جانسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیون ہارٹ ، جیک بلیک، نِک جونز اورکیرن گیلن سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو ں گے ۔

کولمبیا پکچرز کی تیار کردہ یہ ایڈونچر تھرلرفلم رواں سال سونی انٹرٹینمنٹ کے تحت 22دسمبر کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے کے لئے پیش کر دی جائیگی۔

واضح رہے کہ1995 میں ریلیز ہونیوالی فلم جمانجی جس نے نہ صرف باکس آفس پر کھڑکی توڑ کامیابی سمیٹی بلکہ آج بھی جمانجی کے مرکزی کردار ایلن یعنی آنجہانی رابن ولیمزپرستاروں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔

تازہ ترین